حکومت زراعت کے شعبہ کی ترقی اورکسانوں کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، وزیر زراعت گلگت بلتستان

بدھ 16 مارچ 2016 16:23

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) وزیر زراعت گلگت بلتستان جانباز خان نے کہا ہے کہ حکومت زراعت کے شعبہ کی ترقی اورکسانوں کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

وزیر زراعت گلگت بلتستان جانبازخان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ حکومت نے شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے ایک لاکھ بیس ہزار مالیت کے پھلوں کے پیڑ کسانوں کو مفت فراہم کئے ہیں، حکومت آئندہ چھ ماہ میں ہر تحصیل میں پانچ ہزار جدید نرسریاں قائم کرے گی۔

علاوہ ازیں کسانوں میں زراعت کی پیداوار بڑھانے اورجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے ورکشاپ اور سیمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا تاکہ زراعت کے شعبہ میں ترقی کا حصول ممکن ہوسکے اور کسانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا کے خوشحالی لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :