لاہور ہائیکورٹ ‘ چیئرمین ایچ ای سی تقرری کیخلاف درخواست پر حکومت سے 15روز میں جواب طلب

بدھ 16 مارچ 2016 16:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے مختار احمد کی بطور چیئرمین ایچ ای سی تقرری کیخلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری سے 15روز میں جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے رو برو درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے میرٹ سے ہٹ کر مختار احمد کی چیئرمین ایچ ای سی تعیناتی کی جبکہ اس عہدہ کے لیے نہ تو اخبار اشتہار جاری کیا گیا اور نہ ہی قواعد و ضوابط کے تقاضے پورے کیے گئے ۔

درخواست گزار کی جانب سے مزید موقف اختیار کیا گیا کہ مختار چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے کے اہل بھی نہیں ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ مختار احمد کی بطور چیئرمین ایچ ای سی تقرری کلعدم قرار دے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی حکومت اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے 15روز میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :