چین قوموں کی صف میں اہم مقام حاصل کررہا ہے ، چینی وزیر اعظم

بدھ 16 مارچ 2016 15:28

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) چین کے وزیر اعظم لی کی کوانگ نے کہا ہے کہ وہ رواں سال اپنے اہداف حاصل کرنے کے بارے میں پر اعتماد ہیں اور چین دیگر قوموں کی صف میں اہم مقام حاصل کر رہا ہے ۔یہ بات انہوں نے نیشنل پیپلز کانگریس کے چوتھے اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر معیشت کی کمزوری کے باوجود وہ پر امید ہیں کہ ان کا ملک اقتصادی معیشت میں اپنے طے کردہ اہداف حاصل کر لے گا ۔

انہوں نے مارکیٹ میں مقابلے کی فضا کو حل کرنے اور جدت پسندی کو فروغ دینے کیلئے اقدام کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ چین کی اقتصادیات میں آگے بڑھنے کی قوت موجود ہے ، چین رسد کے میدان میں اصلاحات کررہا ہے اور مارکیٹ میں اضافہ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن میں انتظامیہ کو بہتر بنانے ،بہتر خدمات فراہم کرنے اور کاروباری افراد کو بہتر سہولتوں کی فراہمی شامل ہے ، حکومت کے پاس ابھی تک اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کیلئے مرکزی اور مغربی پسماندہ علاقوں میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت مختلف شعبوں کے درمیان تعاون کو بہتر بنا کر مالیاتی نگرانی کا نظام قائم کررہی ہے جس سے جدید مالیاتی مصنوعات اور مالیاتی سیکٹرز کے درمیان رابطہ پیدا کر کے خطرات کو کم کیا جا سکے گا ، مالیاتی قوانین کے درمیان بھی تعاون بہتر بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ چینی بینک منافع کی شرح کم کررہے ہیں تا کہ ان کے ذخائر میں اضافہ ہو جس سے اقتصادی ترقی 6.9فیصد کی شرح سے ترقی کرے جو 2015ء میں حاصل کی گئی تھی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی کی یہ شرح 1990ء کے بعد سب سے کم تھی ۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی خطرات ختم کرنے کیلئے چین بہتر پوزیشن میں ہے ، گذشتہ سال غیر پیداواری قرضوں کی مقدار میں بعض مالیاتی اداروں کی طر ف سے اضافہ کیا گیا تھا جو کہ کچھ سرمایہ داروں اور کاروباری سیکٹرز کی مشکلات دور کرنے کیلئے تھا لیکن مالیاتی ایکیوٹی کی شرح 13فیصد تک بڑھ گئی جو کہ وارننگ لائن کے عالمی معیار سے کم تھی ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں نے اپنے درمیان تعاون کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں اور مالیاتی خطرات کو کم کرنے کے لئے ایک نظام بھی وضع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو اقدامات تجویز کئے ہیں وہ مقاصد حاصل کرنے کی ہماری خواہش کے مطابق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :