حیدر گیلانی کو بھی اپنے گھر واپس لانا ہے، دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں ‘ شہباز تاثیر

بدھ 16 مارچ 2016 15:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نے کہا ہے کہ جس طرح وہ اپنے گھر واپس آئے ہیں بلکل اسی طرح اب حیدر گیلانی کو بھی اس کے گھر واپس لانا ہے، دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ آپ سب کی دعائیں مجھے واپس اپنے گھر لیکر آئی ہیں ،فیملی اوردنیا بھرمیں ہزاروں لوگوں نے میرے لیے ہرجمعہ کو دعائیں کیں جن کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے دوست حیدر گیلانی کو بھی گھر واپس لانا ہے۔عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے دوست حیدر گیلانی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ واضح رہے کہ سابق گورنر شہباز تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو بھی اغواء کیا گیا تھا اور انہیں چند روز قبل ہی ساڑھے چار سال بعد بازیاب کروایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :