لاہور‘مختلف واقعات میں خاتون اور دو بھائیوں سمیت 4افراد کو قتل کر دیا گیا ،اشتہاری ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 16/03/2016 - 15:13:25 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 15:09:58 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 15:09:58 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 15:09:58 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 15:08:46 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 15:08:46 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 15:01:20 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 15:01:17 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 14:58:58 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 14:52:17 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 14:51:19
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

لاہور‘مختلف واقعات میں خاتون اور دو بھائیوں سمیت 4افراد کو قتل کر دیا گیا ،اشتہاری ملزم نے مبینہ طو رپر تھانے میں خود کشی کر لی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) لاہور میں مختلف واقعات میں خاتون اور دو بھائیوں سمیت 4افراد کو قتل کر دیا گیا ، برکی ہڈیارہ میں سابق اے ایس آئی نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار ا، شاہدرہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے گلا دبا کر بیٹی کو قتل کیا،اشتہاری ملزم نے مبینہ طور پر پولیس کی حراست میں خود کشی کر لی جبکہ تھانہ جنوبی چھاؤنی کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 12سالہ لڑکے ناصر کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برکی ہڈیارہ کے علاقے میں سابق اے ایس آئی شہباز نے فائرنگ کر کے مخالف گروپ کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اورخود موقع سے فرار ہو گیا ۔فائرنگ کے نتیجے میں نعمان اور اس کا بھائی صفدر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ۔لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والی 23سالہ نوجوان لڑکی مہوش کو اس کے والد نے گلہ دبا کرقتل کردیا۔پولیس نے ملزم شیر علی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیٹی نے اپنی مرضی سے طلعت نامی نوجوان سے شادی کرلی تھی۔

ملزم کے بیان کے اس نے بہانے سے اپنی بیٹی کو گھر بلایا اور

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

16/03/2016 - 15:08:46 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان