21مارچ کوشاعری کا عالمی دن منایا جائے گا

بدھ 16 مارچ 2016 14:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء)دینا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 21 مارچ کوشاعری کا عالم دن منایاجائے گا،اِس دن کو منانے کا مقصد شاعروں کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور معیاری ادب کی تخلیق کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور کلچر (یونیسکو) نے 21مارچ کو عالمی سطح پر اس دن کو منانے کا اعلان 1999ء میں کیا۔ شاعری ایک کائناتی حیثیت رکھتی ہے اور کوئی بھی فن اِس کے بغیر نامکمل ہے۔