وزارت داخلہ نے نیکٹا کو فعال بنانے کے لئے سمری وزیر اعظم کو بھیج دی
بدھ 16 مارچ 2016 14:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) سات سالوں میں پہلی دفعہ وزیر اعظم نواز شریف کو ایک ایسی سمری ارسال کی گئی ہے جس میں ان سے نیشنل کاؤنٹرٹیرازم اتھارٹی کے پہلے اجلاس کو طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے یہ سمری نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے انعقاد سے متعلق ہے میڈیا رپورٹس میں وزیر داخلہ کے ایک سینیئر عہدیدار کے حوالے سے کہا گیاہے کہ سمری وزیر اعظم کو بھیج دی گئی ہے نیکٹا 2009 میں قائم کی گئی تھی اور انسداد دہشت گردی معلومات کو اکٹھے کرنے اور مربوط بنانے کے لئے اسے ٹاسک دیا گیا تھا تاہم 2013 کے بعد سے اس کا کوئی بورڈ اجلاس منعقد نہ ہو سکا جس سے آنے والی حکومتوں پر انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اقدامات پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں تاہم وزیر داخلہ نے ایک سمری نواز شریف کو بھیجی ہے جس میں انسداد دہشت گردی کے اس ادارے کی مکمل ری سٹرکچرنگ اور تشکیل ایکشن پلان کے 20 نکات کا جائزہ لینے کا کہا گیا ہے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ بعض نکات ایسے ہیں کہ جہاں پر فوجی اور سویلین حکام کے درمیان مفاہمت کی درخواست کی جائے گی تاکہ نیکٹا کو ایک فعال ادارہ بنایا جا سکے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.