نائجیریا کی قومی آئل کمپنی 16 ارب ڈالر کی نادہندہ ہے،آڈیٹر جنرل

بدھ 16 مارچ 2016 14:40

ابوجہ ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) نائجیریا میں سرکاری آڈٹ کے مطابق کی سرکاری آئل کمپنی حکومت کو 16 ارب ڈالر کی ادائیگی میں ناکام رہی ہے۔آڈیٹر جنرل نے ارکانِ پارلیمان کو بتایا ہے کہ نائجریئن نیشنل پیٹرولیئم کارپوریشن (این این پی سی) نے اس بارے میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔تیل کی سرکاری کمپنی 2014 میں حکومت کو 16 ارب ڈالر سے زیادہ کی آمدنی منتقل کرنے میں ناکام رہی۔

نائجیریا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کا فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔قانون کے تحت تیل کی سرکاری کمپنی کو اپنی ساری آمدنی لازمی طور پر حکومت کے خزانے میں جمع کرانا ہوتی ہے۔نائجیریا کے موجودہ صدرموحامادو بوہاری کا کہنا ہے کہ کرپشن کی روک تھام ان کی اولین ترجیح ہے اور حالیہ مہینوں کے دوران کرپشن کے الزام میں کئی سرکاری افسروں کے خلاف تحقیقات شروع ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

تیل کی سرکاری کمپنی پر حالیہ برسوں میں بدعنوانی اور رقوم کی عدم ادائیگی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔گذشتہ ماہ حکومت نے اعلان کیا تھا کے این این پی کو توٴڑ کر ساتھ مختلف کمپنیاں بنائی جائیں گی۔نائیجریا کے مرکزی بینک کے سابق گورنر کو یہ کہنے پر عہدے سے برخاست کر دیا گیا تھا کہ سنہ 2013 میں تیل کی آمدنی کا 20 ارب ڈالر ادا نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :