عالمی بینک کی 2016 ء میں انڈونیشیاء کی اقتصادی شرح نمو 5.1 فیصد رہنے کی پیشنگوئی

بدھ 16 مارچ 2016 14:37

جکارتہ ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) عالمی بینک نے 2016 ء کے دوران انڈونیشیاء کی اقتصادی شرح نمو 5.1 فیصد رہنے کی پیشنگوئی کردی۔گزشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے کی گزشتہ روز جاری ہونے والی اقتصادی جائزے کی نظرثانی شدہ رپورٹ کے مطابق 2016 ء کے دوران انڈونیشیاء کی شرح نمو 5.1 فیصد رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ اس کی آمدنی کا سرکاری اخراجات کے طور پر استعمال ہے، قبل ازیں بینک نے شرح نمو 5.3 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔

(جاری ہے)

بینک کا کہنا ہے کہ شرح نمو کے اعداد و شمار میں کمی کی وجہ عالمی سطح پر توقع سے زیادہ شرح نمو اور انڈونیشیاء حکومت کی جانب سے اخراجات میں اضافہ ہے جس کے باعث اقتصادی بہتری کا زیادہ انحصار نجی شعبے پر ہوگا۔بینک نے 2016 ء کیلئے ملکی آمدنی کا ہدف 1547 ٹریلین روپیہ مقرر کیا تھا تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس کے حصول میں 275 ٹریلین روپیہ (21.02 ارب ڈالر) کمی کا امکان ہے۔حکومت کا 2016 ء کے دوران آمدنی کا ہدف 1822 ٹریلین روپیہ ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے 2016 ء کے دوران انڈونیشیاء کی اقتصادی شرح نمو 4.9 فیصد رہنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ادارے کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملک کی شرح نمو 4.9 فیصد رہے گی جو 2015 ء کی شرح نمو (4.7 فیصد)سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :