حکومت کاتحفظ خواتین قانون پر بات چیت پر رضامندی ظاہرکرنا خوش آئند ہے،صاحبزادہ طارق الله

بدھ 16 مارچ 2016 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق الله نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تحفظ خواتین قانون کے حوالے سے ضد نہ کرنا اور بات چیت پر رضامندی ظاہرکرنا خوش آئند ہے‘ مذہبی جماعتیں خواتین کے حقوق کے خلاف نہیں لیکن اس حوالے سے مغربی ایجنڈا منظور نہیں کریں گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلا می کے رہنما صاحبزادہ فاروق الله نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کی کا نفرنس میں مذہبی پارٹیوں کے تمام رہنما شریک تھے اور پنجاب اسمبلی سے پاس کئے گئے تحفظ خواتین بل کو تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر مسترد کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ 27مارچ تک قانون کو واپس لیا جائے۔

تمام مذہبی جماعتیں خواتین کے حقوق کے خلاف نہیں لیکن خواتین کے حقوق کے حوالے سے مغرب کا ایجنڈا منظور نہیں۔ حکومت قانون کو پہلے اسلامی نظریاتی کونسل اور وفاقی شرعی عدالت سے منظور کرائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاملہ پر ضد نہیں دکھائی اور حکومت نے قانون پر بات چیت کے لئے رضامندی دکھائی ہے جو خوش آئند ہے۔