پنجاب حکومت حقوق نسواں بل میں ترمیم کیلئے تیار ہے، زیب جعفر

بدھ 16 مارچ 2016 14:26

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما رکن قومی اسمبلی زیب جعفر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت حقوق نسواں بل میں ترمیم کیلئے تیار ہے، اسلام نے عورت کو ماں کا درجہ اور بڑا مقام دیا، مذہبی جماعتوں کی طرف سے خواتین کے حقوق کے بل پر اعتراضات بلا جواز ہیں، پشاور واقعہ کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پشاور میں ملازمین کی بس میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، صوبائی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے، صوبائی حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام نہیں کرے گی تو کون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خواتین کے حقوق کے متعلق اچھا بل بنایا، خواتین پر تشدد کے خلاف ہیں، اسلام نے عورت کو بڑا مقام دیا، ماں جیسا درجہ دیا، عورتوں کے حقوق مذہب اور آئین دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کی طرف سے خواتین کے حقوق کے بل پر اعتراضات بلا جواز ہیں، پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ تحفظ حقوق نسواں بل میں جہاں مذہبی جماعتیں ترمیم کرنا چاہتی ہیں ہم تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :