تاریخی ناول ”ظہیر الدین بابر “ رواں اور سلیس اردو ترجمے کے ساتھ تیسری بار شائع ہو گیا

بدھ 16 مارچ 2016 14:25

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ترکمانستان کے مشہورِ عالم ناول نگار و مصنف پریمقل قادروف کے 384 صفحات پر مشتمل اہم اور دلچسپ تاریخی ناول ”ظہیر الدین بابر “ رواں اور سلیس اردو ترجمے کے ساتھ 1990ء اور 2010ء کے بعد اب نئے گیٹ اپ کے ساتھ تیسری بار شائع ہو گیا ہے۔ قیمت300روپے ہے جسے این بی ایف ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد رعایت پر صرف 135 روپے میں ملک بھر میں این بی ایف کی کسی بھی آؤٹ لیٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ازبک زبان میں لکھے گئے اس شہرہٴ آفاق ناول کے دُنیا کی کئی زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔ مصنف پریمقل قادروف 1928ء کو ترکمانستان کے ایک پہاڑی گاؤں میں پیدا ہوئے۔اُن کی پہلی کتاب”Student“1950ء میں شائع ہوئی تھی۔ اس کتاب کے پیش لفظ میں لکھا ہے کہ ظہیر الدین بابر مغل بادشاہت کے بانی اور عظیم شہنشاہ تھے جنھیں بے مثال کارناموں کے باعث تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اس عظیم بادشاہ نے فوجی قوت میں اضافے اوراستحکام کے علاوہ ہندوستان کوا یک مضبوط وحدت میں بھی منتقل کیا۔ این بی ایف کی یہ تاریخی کتاب ادب، تاریخ، سوانح نگاری، کے شائقین سمیت تمام بُک لورز کے لیے پُر کشش ہے۔