برسلز میں ہائی الرٹ، مفرور افراد کی تلاش جاری

بدھ 16 مارچ 2016 14:20

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) برسلز میں ہائی الرٹ، مفرور افراد کی تلاش جاری ہے۔ بیلجیئم اور فرانس میں پولیس ان مشتبہ افراد کی تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے جن کے بارے میں امکان ہے کہ وہ منگل کو برسلز میں ہونے والی کارروائی کے دوران فرار ہوگئے تھے۔بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں فرانسیسی اور بیلجیئم کی سکیورٹی فورسز نے منگل کی شام ایک آپریشن کیا تھا جس میں ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک اور چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

یہ چھاپہ گذشتہ برس پیرس میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کی ایک کڑی تھے۔ پیرس میں نومبر میں شدت پسندوں کے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس کارروائی کے بعد مقامی پولیس نے کہا تھا کہ وہ دو مشتبہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں جو چھت پر سے فرار ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے بعد برسلز میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ بدھ کو ملک کی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوا اور برسلز میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

بیلجیئم میں حکام نے تاحال منگل کو کارروائی میں ہلاک کیے جانے والے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم حکام یہ واضح کر چکے ہیں کہ وہ پیرس حملوں کے سلسلے میں مطلوب عبدالسلام صالح نہیں ہے۔گذشتہ سال نومبر میں پیرس میں ہونے والے شدت پسندوں کے حملوں میں ملوث اکثر شدت پسندوں کی نشاندہی ہوگئی ہے اور زیادہ تر مشتبہ افراد یا تو حملوں کے دوران ہلاک ہوگئے اور بعض پولیس کی کارروائیوں میں مارے گئے۔ان حملوں کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد صلاح عبدالسلام اور محمد عبرانی تاحال مفرور ہیں۔پیرس میں حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں بیلجیئم میں 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور آٹھ افراد حراست میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :