سینیٹر مارکو روبیو اپنی ہوم سٹیٹ فلوریڈا سے ڈونلڈ ٹرمپ سے ہارنے کے بعد ریپبلکن صدارتی دوڑ سے باہر

بدھ 16 مارچ 2016 14:18

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) سینیٹر مارکو روبیو اپنی ہوم سٹیٹ فلوریڈا سے ڈونلڈ ٹرمپ سے ہارنے کے بعد ریپبلکن صدارتی دوڑ سے باہرہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے اوہائیو میں اس وقت ایک اپ سیٹ ثابت ہوا کہ جب ریپبلکن جان کیسک اپنی ہوم سٹیٹ اوہائیو سے جیت گئے۔دوسری جانب ہیلری کلنٹن نے فلوریڈا، نارتھ کیرولینا اور اوہائیو کا میدان مار لیا جو کہ ان کے حریف برنی سینڈرز کے لئے ایک بڑا سیٹ بیک ثابت ہوا ہے۔اس اہم کامیابی کے بعد ہیلری کلنٹن ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے بطور صدارتی نامزدگی کے قریب پہنچ رہی ہیں

متعلقہ عنوان :