سربراہان کانفرنس سے قبل داخلی اختلافات کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، یورپی رہنما

بدھ 16 مارچ 2016 14:14

برسلز۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) یورپی رہنماوٴں نے کہا ہے کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ مہاجرین کے بحران کے حل کے لیے ترکی کے ساتھ ہونے والی سربراہان کانفرنس سے پہلے داخلی اختلافات کو دور کر لیا جائے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے خبردار کیا ہے کہ کسی حتمی معاہدے سے قبل 28 رکنی بلاک کو مزید کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے نکوسیا حکومت کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ قبل ازیں قبرص نے ترکی کے ساتھ اپنے تنازعات کے باعث اس معاہدے کی مخالفت کی دھمکی دے دی تھی