مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کی پشاور میں دہشت گرد حملہ کی مذمت ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر غم کا اظہار

بدھ 16 مارچ 2016 14:14

کراچی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس پر دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی گھناؤنی کارروائیوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔مولا بخش چانڈیونے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے قومی سلامتی کے ادارے بھر پور کام کررہے ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :