ایک بلین ڈالر کے قرض دار بھارتی رکن پارلیمنٹ جے جے ملایا برطانیہ فرار

بدھ 16 مارچ 2016 14:14

نئی دہلی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) بھارتی بینکوں کے 9000 کروڑ روپے(ایک بلین ڈالر) کے قرض دار بھارتی رکن پارلیمنٹ جے جے ملایا بھی برطانیہ فرار ہو گئے،بھارتی بینکوں نے سرکار کے زیردست افراد کے 2015 میں40,000 کروڑ روپے(4.4 بلین ڈالر)کے قرضے معاف کئے،ریزرو بینک آف انڈیا تلملا کر رہ گیا۔ذرائع کے مطابق گراونڈڈکنگ فشر ائر لائن کے سربراہ جے جے ملایا مارچ کے پہلے ہفتے میں رازداری کے ساتھ ملک چھوڑ کر لندن بھاگ گئے اور بینکوں کو ان کے جانے کی خبر تک نہ ہوئی،ان کے ذمے 9000 کروڑ روپے(ایک بلین ڈالر) کا قرض ہے جو انھوں نے مختلف اوقات میں بینکوں سے اپنی ائر لائن کو سہارا دینے کے لئے سرکار کی آشیر باد سے حاصل کئے تھے ،انھوں نے پہلا قرضہ 2004 میں لیا اور 2009 میں ان کے اکاؤنٹس کو نان پرفارمنگ ایسٹس قرار دیا گیا 2010 میں ان کے قرضے ایکبار پھر سرکار کی آشیر باد سے ری شیڈول کئے گئے،جے جے ملایا جن کی گرفتاری اپنے سٹاف کو مہینوں کی تنخواہیں اور قرضے واپس ادا نہ کرنے پر مہینوں پہلے گرفتار کر لیا جانا چاہیے تھا اکیلے نہیں جنہوں نے بینکوں کو خالی کیا ان کے ساتھ بھارت کی 30 ٹاپ کمپنیاں بھی شامل ہیں جن کے ذمے 1.21لاکھ کروڑ روپے کے بینک قرضے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی بینکوں نے صرف 2015 میں 40,000 کروڑ روپے(4.4 بلین ڈالر)کے کارپوریٹ قرضے معاف کئے جس پر بھارتی سپریم کورٹ چلائی تو ریزرو بینک نے انگڑائی لی تاہم جے جے ملایا کا فرار مودی سرکار کے منہ پر ایک مکا ثابت ہو سکتا ہے۔