کویت کا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے10 فیصدکارپوریٹ ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ

بدھ 16 مارچ 2016 14:10

کویت سٹی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) کویت کی حکومت نے خام تیل کے نرخوں میں مسلسل گراوٹ کے باعث ہونے والے بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لئے پہلی مرتبہ کارپوریٹ ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کویت کی کابینہ نے کمپنیوں کے منافع اورپرائیویٹائزینگ سروسز پر 10 فیصد کارپوریٹ ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

کویت میں ائر پورٹس،ہسپتال،بندر گاہیں،سکول اور بعض پٹرولیم ادارے پرائیویٹائزینگ سروسز استعمال کر رہے ہیں،کویتی کابینہ کے مطابق انھوں نے یہ فیصلہ نان آئل سیکٹر سے آمدنی بڑھانے کے لئے قومی معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت کیا ہے،انھوں نے متعدد وزارتوں اور سرکاری اداروں کو مدغم کرنے،پبلک گڈز اینڈ سروسز کے نرخ بڑھانیاور بجلی ،پانی اور پٹرول پر سے بھاری سبسٹڈی کم کرنے کی بھی سفارشات کی منظوری دی ہے۔کویت کو آنے والے بجٹ میں40 بلین ڈالر کے خسارے کا سامنا ہو گا،خام تیل کے نرخوں میں مسلسل گراوٹ کے باعث مالی سال 2015/16 کے دوران کویت کی قومی آمدنی میں60 فیصد کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :