ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کی میٹنگ

بدھ 16 مارچ 2016 14:08

قصور۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء )ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر قصور سلمان غنی کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کی میٹنگ ہوئی جس میں اے ڈی سی محمدشاہد‘ اسسٹنٹ کمشنرقصورمحمدشاح رخ نیازی‘ اے سی چونیاں شیخ محمدسلیم خالد‘ اے سی پتوکی محمدنواز گوندل‘ای ڈی اوایجوکیشن ذوالفقار علی‘ ای ڈی اوورکس اینڈ سروسزنسیم اختر‘ ای ڈی او زراعت عبدالمقیت خاں‘ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسرڈاکٹرمحمدخالد‘ڈی او بلڈنگ سیدطارق حسین‘ڈی ایس پی سٹی محمداکرام خاں‘ ودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام محکموں کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ اور دریائے ستلج ‘راوی اور بی آر بی نہروں کے تمام بندوں کو پختہ کرنے کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور تمام ٹی ایم اوزکو ڈرین نالوں کی صفائی ستھرائی کا حکم دیاگیا۔ ڈی سی او قصورنے تمام اسسٹنٹ کمشنرزاور محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دریاؤں کے بندوں‘کینالزاور ڈرینج کی انسپکشن کرکے فٹنس سر ٹیفکیٹ دیں اور تحصیل لیول پر تمام محکموں کی میٹنگ کریں اور ان سے مشینری اور گاڑیوں کے بارے میں صحیح معلومات فراہم کریں۔