حماس کے وفد کی لبنان میں بھارتی خاتون سفیر سے ملاقات
فلسطین، بھارت تعلقات، لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھارت فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا، انیتا نیر کی حماس وفد کو یقین دہانی
بدھ 16 مارچ 2016 14:05
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) حماس کے لبنان میں متعین مندوب علی برکہ نے جماعت کے ایک وفد کے ہمراہ لبنان میں بھارت کی خاتون سفیر انیتا نیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین اور بھارت کے درمیان تعلقات اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق حماس کے مندوب نے بھارتی خاتون سفیرسے ملاقات کے دوران انہیں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز روزمرہ کی بنیاد پر نہتے فلسطینیوں کو شہید کررہی رہیں جب کہ فلسطینی قوم آزادی کیلئے دشمن کے بدترین مظالم کیخلاف پوری قوت سے کھڑی ہے۔خیال رہے گزشتہ روز بیروت میں بھارتی سفیر سے ملاقات کرنیوالے حماس کے وفد میں جماعت کے شعبہ اطلاعات کے انچارج عبدالمجید عوض بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی دس سال سے مسلط پابندیوں کے حوالے سے بھی بھارتی سفیر کو بریفنگ دی۔
بھارتی سفیرہ سے ہونیوالی بات چیت میں فلسطینی سیاسی جماعتوں میں مفاہمتی عمل آگے بڑھانے، لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل کے حل اور اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا‘ کی جانب سے پناہ گزینوں کی امدادی سروسز کم کرنے جیسے معاملات پربھی بات چیت کی گئی۔بھارت کی خاتون سفیرنے حماس وفد کویقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔ حماس کے وفد نے بھی جمہوریہ ہند کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت پرانیتانیرکا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.