گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر انتخاب 31 مارچ کو ہو گا

بدھ 16 مارچ 2016 14:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر انتخاب 31 مارچ کو ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے اراکین اس نشست پر ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے کا انتخاب کرینگے۔

(جاری ہے)

نشست پر کاغذات نامزدگی 21 مارچ ، ان کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہو گی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلیں 24 مارچ اور ان کو 25 مارچ کو نمٹایا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 26مارچ کو واپس لئے جا رہے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 26مارچ کو جاری کی جائے گی۔ پولنگ 31 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :