امریکہ ‘ ڈونلڈٹرمپ نے فلوریڈا سمیت تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کرلی
بدھ 16 مارچ 2016 13:56
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) امریکہ کی پانچ بڑی ریاستوں میں لاکھوں افراد نے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے جن ریاستوں میں ووٹنگ ہوئی ان میں فلوریڈا، میزوری، اوہایو، شمالی کیرولائنا اور الینوائے شامل ہیں اور جہاں چار ریاستوں سے نتائج سامنے آ گئے ‘امریکہ کی ارب پتی کاروباری شخصیت اور ریپبلکن پارٹی کا امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا سمیت تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ادھر ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی ٹکٹ حاصل کرنے کی مضبوط امیدوار اور سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن چار ریاستوں فلوریڈا، اوہایو، الینوائے اور شمالی کیرولائنا میں کامیاب ہو گئی ہیں۔(جاری ہے)
ٹرمپ نے فلوریڈا میں وہاں کے مقامی سینیٹر اور مخالف امیدوار مارک روبیو کو ہرایا اور اس شکست کے بعد روبیو نے اپنی مہم ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ٹرمپ فلوریڈا کے علاوہ شمالی کیرولائنا اور الینوائے سے بھی جیتے تاہم اوہایو جیسی اہم ریاست میں انھیں وہاں کے گورنر جان کیسچ کے ہاتھوں شکست ہوئی جو کسی بھی ریاست میں کیسچ کی پہلی کامیابی ہے۔
کامیابی حاصل کے بعد کیسچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ مستقبل کی نسلوں کیلئے مواقع کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں ‘فلوریڈا میں ہیلری کلنٹن نے اپنے حریف برنی سینڈرز کے 33 فیصد ووٹ کے مقابلے میں 65 فیصد ووٹ حاصل لیے ۔ان کے حریف برنی سینڈرز نے چار ریاستوں میں شکست کے باوجود میدان نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ۔میامی میں فلوریڈا سے سینیٹر مارکو روبیو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی ریاست سے کامیابی پر مبارکباد دی۔اپنی مہم سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکہ سیاسی طوفان میں گھرا ہوا تھااور ووٹرز غصے میں تھے۔ ہلیری کلنٹن نے کامیابی کے بعد اپنے پرجوش خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ‘امریکہ مسائل کے حل کے بھوکے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.