راولپنڈی میں نواز شریف پارک کے لئے 100 ملین روپے جاری

بدھ 16 مارچ 2016 13:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) صحت اور نکاسی آب کے ایشوز کو حل کرنے کے بجائے مسلم لیگ(ن) کی حکومت ای ک نئے پارک کی تعمیر پر اندھادھند پیسہ خرچ کر رہی ہے جبکہ اس علاقے میں پہلے سے موجود دو پارک بری حالت مین ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف پارک ، ایوب پارک ، سٹیلائٹ ٹاؤن پارک کے پارک کی حالت انتہائی خراب ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے راولپنڈی کے ترقیاتی پانچ پروجیکٹس کے لئے 250 ملین روپے مختص کئے ہیں جس میں سے 100 ملین روپے راول روڈ پر نئے شہباز شریف پارک پر خرچ کئے جائیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق سیاسی ماہرین اور شہریوں نے ن لیگ کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کو صحت ، تعلیم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے پر رقوم خرچ کرنی چاہئے ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ چیئرمین میٹروبس پروجیکٹ اور سابق ایم این اے حنیف عباسی کے کہنے پر وزیر اعلی نے خصوصی فنڈز کی منظوری دی ہے ۔