چین میں نئے اقتصادی نقشہ راہ کی منظوری دے دی گئی
اگر ملک کو اقتصادی اہداف حاصل کرنے ہیں تو اصلاحات سے پہلو تہی ممکن نہیں، وزیر اعظم لی کی چیانگ
بدھ 16 مارچ 2016 13:50
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے نئے پاچ سالہ اقتصادی منصوبے کی منظوری دے دی ہے اور وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ ملک میں اقتصادی اصلاحات کی جائیں گی۔بیجنگ میں منعقدہ اس اجلاس میں چین کا معاشی اور سیاسی ایجنڈا طے کیا جاتا ہے۔نئے منصوبے کے تحت سنہ 2020 تک ملکی معیشت کی شرحِ ترقی کو ساڑھے چھ سے سات فیصد تک لایا جائے گا۔
گذشتہ سال چین میں ترقی کی شرح کا ہدف سات فی صد رکھا گیا تھا لیکن حقیقی ترقی 6.9 فیصد ہی ہو سکی اور یہ گذشتہ 25 سال میں سب سے کم ہے۔چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے اور اس شرح کے حصول کے لیے زیادہ شرحِ سود والے قرضوں میں کمی، سرکاری اداروں کی سٹریم لائننگ اور مالیاتی بازاروں میں اصلاحات جیسی تجاویز دی گئی ہیں ۔(جاری ہے)
کمیونسٹ پارٹی کے رہنماوٴں کی جانب سے اجلاس کے دوران پیش کیے جانے والے نئے اقتصادی منصوبے کو نیشنل پیپلز کانگریس کے ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیرِ اعظم لی کیچیانگ نے اقتصادی احیا کے لیے اصلاحات کی ضرورت پر زود دیا اور کہا کہ اگر ملک کو اقتصادی اہداف حاصل کرنے ہیں تو اصلاحات سے پہلو تہی ممکن نہیں۔انھوں نے تسلیم کیا کہ جب سٹیل اور کوئلے کی صنعتوں سمیت سرکاری اداروں میں اصلاحات ہوں گی تو اس کا نتیجہ ملازمتوں کی کٹوتی کی شکل میں نکلے گا تاہم انھوں نے یقین دلایا کہ یہ کٹوتیاں بڑے پیمانے پر نہیں ہوں گی۔چینی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت گرنے والی نہیں اور انھیں چینی معیشت کے روشن مستقبل پر پورا یقین ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
-
بھارت ،پولیس نے اترپردیش میں مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کے لئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.