سیمنٹ پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے علاوہ 17 فیصد جی ایس ٹی عائد

بدھ 16 مارچ 2016 13:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرر ایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے علاوہ 17 فیصد جی ایس ٹی عائد ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سیمنٹ کی پیداوار میں استعمال ہونے والے درآمدی کوئلے پر ڈیوٹی 1 سے بڑھا کر 6 فیصد کرنے کے فیصلے سے لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سرکار سے درخواست ہے کہ ڈیوٹی میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے کیوں کہ کوئلہ پر تعیش اشیاء میں شمار نہیں کیا جاتا۔ مینوفیکچرر کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی کر دے تو سیمنٹ کی قیمت کم ہو گی اور ہاوٴسنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا۔