اوکاڑہ، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ،3 افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

بدھ 16 مارچ 2016 13:38

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ، تین افراد سے 193 لٹرشراب ، چار سے 1740 گرام چرس اور تین افراد سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف خصوصی کاروائی کے دوران اوکاڑہ کے مختلف مقامات سے دس افراد عنایت یوسف ولد محمد یوسف سکنہ بستی بابا لال شاہ رینالہ کو قابوکرکے 540 گرام چرس،ملزم عباس ولد اکبر سکنہ محلہ شاہ میر حجرہ سے 410 گرام چرس،یٰسین ولد حنیف سکنہ 24 ڈی سے 260 گرام چرس، سرفراز عرف کوڈو ولد غلام حید ر سکنہ قلعہ یوسف بھٹی سے 530 گرام چرس ،محمد بنیامین ولد محمد خضر اللہ سکنہ خلیل آباد کالونی دیپالپور سے 130 لٹر شراب ،محمد اکرم ولد محمد اکبر سکنہ راجووال سے 33 لٹر شراب اور خالد ولد محمد حسین سکنہ رتہ کھنہ دیپالپور سے 30 لٹر شراب برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ملزمان محمد ظفر ولد نور احمد سکنہ ٹپلانی کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور بمعہ 5 گولیاں ،تھانہ چوچک میں گرفتار ملزم اللہ دتہ ولد عنایت سکنہ 5 جی ڈی سے سیون ایم ایم رائفل اورموضع اکبر سے گرفتار ملزم محمد یعقوب ولد سکندر سکنہ عنایت کے کے انکشاف پر پمپ ایکشن بارہ بور بمعہ پانچ کارتوس برآمد کرلئے گئے ۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے جیل بھیج دیا گیا

متعلقہ عنوان :