حکومت تین سالوں سے کسانوں کو ذلیل وخوار کرنے والی پالیسی اپنائے ہوئے ہے‘ سعدیہ سہیل رانا
بدھ 16 مارچ 2016 13:33
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت تین سالوں سے کسانوں کو ذلیل وخوار کرنے والی پالیسی اپنائے ہوئے ہے،محکمہ مال تحصیلدار اور پٹواریوں کا باردانہ کی تقسیم میں کردار ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے زراعت و خوراک کے متعلقہ محکموں کے وزیر، مشیر اور افسر شاہی اسلام آباد اور لاہور میں بیٹھ کر قومی دولت پر مزے لوٹتے ہیں جبکہ کسان کا مسلسل استحصال ہو رہا ہے۔
کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے پنجاب کی70 فیصد آبادی کاانحصار زراعت پر ہے لیکن حکومت ماڈل ٹاؤن اور اس کے ارد گرد سڑکوں اور پلوں تک محدود ہے انہوں نے کہا کہ گندم کی سرکاری خریداری اور سٹوریج کے لئے کوئی ٹھوس انتظامات نہیں۔(جاری ہے)
ہمارے حکمران اور افسر شاہی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں لاکھوں کسانوں اور کروڑوں عوام کا فائدہ پہنچانے کے لئے فوڈ پالیسی کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ زرعی اجناس کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے پیداواری اخراجات مثلاً کھاد، ڈیزل، بجلی اسپرے اور زرعی مشینری کی قیمتیں فوراً نصف کی جائیں، عام گندم اور ایکسپورٹ کوالٹی گندم کا علیحدہ علیحدہ ریٹ مقرر کیا جائے۔
محکمہ خوراک ملکی ضرورت کے لئے FAQ کوالٹی گندم خریدے اور محکمہ پاسکو برآمد کے لئے ایکسپورٹ کوالٹی خریدے۔ جس کیلئے سنٹر بنائے جائیں، گندم کے زرعی زونوں میں زیادہ سے زیادہ جدید سٹور بنائے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.