صوبہ بھر میں اپنے اداروں کیلئے 850 نئے اساتذہ کو بھرتی کرنے کیلئے تقر ر نامے کے مراحل کو آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائیگا‘ چیئرپرسن ٹیوٹا

بدھ 16 مارچ 2016 13:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا ) صوبہ بھر میں اپنے اداروں کیلئے 850 نئے اساتذہ کو بھرتی کرنے کیلئے تقر ر نامے کے مراحل کو آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائے گا، نئی بھرتیاں ٹیوٹا اداروں کے گریڈ 14 سے 17کی خالی اسامیوں پر کی جا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ نئی بھرتی کو صاف شفاف اور میرٹ کے مطابق یقینی بنانے کیلئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس )اسلام آباد کی خدمات حاصل کی گئی ۔ ان اسامیوں پر26000امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں اور 7902امیدواروں نے ٹیسٹ پاس کیا۔

(جاری ہے)

این ٹی ایس نے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والوں کے ریکارڈ کے مطابق میرٹ بنایا ۔

انٹر ویو کی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ضلعی سطح پر ڈی سی اوکو اس کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹیوٹا انسٹی ٹیوٹس میں تدریسی عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نئی بھرتی کی اجازت دی ۔نئی بھرتی کے صاف اور شفاف طریقہ کار سے متحرک اور ذہین زنانہ و مردانہ افراد بھرتی ہورہے ہیں جن کو رواں سال کے دوران جدید ٹریننگ کروائی جائے گی تاکہ ان کی خدمات سے ٹیوٹا اداروں کے معیار میں مزید بہتری آئے ۔

متعلقہ عنوان :