کراچی ‘کورنگی میں پلاسٹک کی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

بدھ 16 مارچ 2016 13:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل میں واقع پلاسٹک دانے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے حاجی ابراہیم گوٹھ میں واقع پلاسٹک کا دانہ بنانے والی فیکٹری میں بدھ کی علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کی فوری اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی۔ ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کے عمل کا آغاز کیا۔ تاہم آگ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے مزید ایک اور فائر ٹینڈر طلب کرلیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پرقابو پالیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ آگ لگنے کے باعث فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :