کراچی پولیس میں اینٹی موبائل اسنیچ اینڈ تھیفٹ یونٹ بنانے کے لیے سفارشات طلب
فرائض کی ادائیگی میں بددیانتی یا کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہوگی، آئی جی سندھ
بدھ 16 مارچ 2016 13:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء ) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے پولیس افسران سے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لئے اینٹی موبائل اسنیچ اینڈ تھیفٹ یونٹ بنانے کے لیے سفارشات طلب کرلیں۔ کراچی میں آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کی زیر صدارت پولیس کے اعلٰی افسران نے شرکت کی، اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر آئی جی نے اینٹی موبائل اسنیچ اینڈ تھیفٹ یونٹ بنانے کے لیے سفارشات طلب کرلی۔(جاری ہے)
آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس افسران فرائض ایمانداری اورذمیداری سے انجام دیں، فرائض کی ادائیگی میں بددیانتی یا کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔ کراچی میں انویسٹی گیشن کے عہدوں پرتعیناتیاں جلدکی جائیں۔ اللہ ڈنو خواجہ نے پولیس افسران کو ہدایت کہ کہ موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے، منظم جرائم کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، اسٹریٹ کرائمزسے متاثرہ علاقوں میں پولیس کا نظام موثر بنایا جائے، اس کے علاوہ ایرانی پٹرول کی اسمگلنگ اور جوئے و منشیات کیاڈوں کا خاتمہ بھی یقینی بنائیں۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.