ملک اور اسلام دشمن جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، انسانیت کے دشمنوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں

قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ کی پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

بدھ 16 مارچ 2016 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور اسلام دشمن دہشت گرد جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے ان دشمنوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ دیرپا اور پائیدار امن کے لئے دہشت گردی اور انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے شہدا کے خاندانوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔