آبادی اور وسائل میں توازن ہونا بہت ضروری ہے‘ڈاکٹر مہوش وقاص

بدھ 16 مارچ 2016 13:14

خانیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) ِفیملی پلاننگ ویک کی تقریبات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ولیفیئر آفس خانیوال کے زیر اہتمام گرلز کالج میاں چنوں میں ایک تقریب منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انچارج فیملی ہیلتھ کلینک میاں چنوں ڈاکٹر مہوش وقاص نے کہا کہ آبادی اور وسائل میں توازن ہونا بہت ضروری ہے دنیا کے نقشہ میں آبادی کے لحاظ سے پاکستان ایک بڑی قوم ہے تمام اقوام عالم میں اس کا چھٹا نمبر ہے پاکستان میں رشتہ داروں میں شادی کا رجہان بہتر فیصد ہے جس کا ماں اور بچے کی صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے ․دریں اثناء ڈسٹرکٹ پاپولیشن ولیفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی نے کہا کہ جب ایک لڑکا پڑھتا ہے تو صرف ایک فرد تعلیم یافتہ ہوتا ہے جب ایک لڑکی تعلیم یافتہ ہوتی ہے تو پورا گھرانہ تعلیم یافتہ ہو جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بچیوں کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے کیوں کہ انہوں نے مستقبل کے معمار کی تربیت کرنا ہے محکمہ بہبود آبادی ماں اور بچے کی صحت پر کام کر رہا ہے․اور بہت جلد چھوٹے کنبے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں کامیاب ہو جائے گااس سلسہ میں انفرادی کے ساتھ ساتھ اجتماعی کوشش بھی بہت ضروری ہے-

متعلقہ عنوان :