حکومت پنجاب ذہین اور ہونہار طلباء کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے‘پروفیسر ابرار ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

خانیوال

حکومت پنجاب ذہین اور ہونہار طلباء کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے‘پروفیسر ابرار احمد عابی

خانیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ابرار احمد عابی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ذہین اور ہونہار طلباء کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے اور ان کے لیے مختلف قسم کے سکالرشپس کا اجراء اس کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل آنے والے چیلنجوں کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کرسکے ۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ کالج آف کامرس خانیوال میں منعقدہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز ایوارڈنگ تقریب سے خطاب کے دوران کہی جس کی صدارت پرنسپل کالج ہذا پروفیسر چوہدری محمد عاقب نے کی اس موقع پر چیف انٹرنل آڈیٹر پیف عرفان امجد ‘ ایڈمن آفیسر احمد اسماعیل سمیت طلباء اور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

چیف انٹرنل آڈیٹر پیف عرفان امجد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیف سکالرشپ کے ذریعے ہونہار اور غریب طلباء کی مالی معاونت کر کے انہیں تعلیم کے حصول میں آسانی پیدا کردی ہے اور حکومت پنجاب نے اس فنڈ کی رقم ایک ارب سے بڑھا کر 16ارب روپے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

16/03/2016 - 13:14:03 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان