کولکتہ میں قومی ٹیم فائیو سٹار جیل میں مقیم
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 16/03/2016 - 13:10:58 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 13:09:53 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 13:09:50 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 13:09:47 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 13:04:29 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 13:04:26 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 12:59:40 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 12:46:37 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 12:45:47 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 12:44:14 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 12:44:05
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کولکتہ میں قومی ٹیم فائیو سٹار جیل میں مقیم

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) کولکتہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم ”فائیو اسٹار جیل“ میں مقیم ہے، کھلاڑی اگر10 منٹ کیلیے بھی کہیں باہر جانا چاہیں تو6گھنٹے قبل سکیورٹی اہلکاروں کو بتانا پڑتا ہے اسی لیے اب تک کہیں نہیں گئے۔دوسری جانب پلیئرز حفاظتی انتظامات اور عوام کے رویے پر خوش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے گرین شرٹس کی بھارت روانگی تاخیر کا شکار ہوئی، ٹیم اب کولکتہ میں مقیم ہے جہاں اسے بدھ کو بنگلہ دیش سے ورلڈ ٹونٹی 20 کا پہلا میچ کھیلنا ہوگا، ذرائع نے بتایا کہ آمد کے بعد سے پاکستانی کرکٹرزصرف پریکٹس یا وارم اپ میچ کھیلنے ہی ایڈن گارڈنز گئے ہیں، اس کے علاوہ باہر جانے کا موقع نہیں ملا، پہلے دن ٹیم نے اکھٹے ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا تھا مگر اس کے بعد کمروں میں ہی مختلف گروپس کی صورت میں لنچ یا ڈنر کرتے ہیں۔

پلیئرز باہر جانے سے اس کیلیے بھی گریزاں ہیں کہ چاہے 10،15منٹ کیلیے بھی جانا ہو منتظمین نے انھیں 6 گھنٹے قبل آگاہ کرنے کی ہدایت دی ہے، اس صورت میں وہ سکیورٹی انتظامات کر سکیں گے، دوسری جانب پاکستانی ٹیم بھارت کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی سے مطمئن دکھائی دیتی ہے، وہ جس فلور پر مقیم ہے وہاں کسی غیر متعلقہ فرد کو آنے کی اجازت نہیں،کھلاڑی بھی خاصے محتاط انداز میں رہتے ہوئے دوستوں تک سے ملاقاتوں سے گریز کر رہے ہیں۔

16/03/2016 - 13:04:26 :وقت اشاعت