اسلام آباد ‘غیر ملکیوں’ کے 300 گھر سیل ہونے کا امکان،نوٹس جاری

بدھ 16 مارچ 2016 12:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تقریباً 300 گھروں کو اپنے رہائشیوں سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کرنے کیلئے حتمی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے متعدد یاد دہانیوں کے باوجود قانون کے تحت رہائشیوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر پولیس کو ہدایت کی تھی کہ ایسے گھروں کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے جائیں۔

وزیر داخلہ کی ان ہدایات کے بعد ایسے گھروں کو حتمی نوٹس ارسال کرتے ہوئے بدھ کی شام چھ بجے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی ۔ وزارت داخلہ کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ان گھروں میں ’غیر ملکی ‘ مقیم ہیں۔بیان کے مطابق، سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے وزارت داخلہ پچھلے 18 مہینوں سے دارالحکومت میں رہنے والے تمام افراد کی رجسٹریشن کی کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ اور پولیس نے بتایا کہ اس سے قبل غیر ملکیوں کے زیر استعمال 430 گھروں نے نادرا اور پولیس کے گھر گھر سروے کے دوران مکمل تفصیلات دینے سے انکار کر دیا تھا۔نوٹس پانے والے 300 گھروں میں سے 185 کوہسار جبکہ کم از کم 99 مرگلہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ہیں۔پولیس کے مطابق، ان گھروں میں امریکی یا پھر یورپی یونین کے شہری رہائش پزیر ہیں۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس مرتبہ اگر غیر ملکیوں نے نوٹس نظر انداز کیے تو پھر ان گھروں کو خاک داروں سے سیل اور لاک کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :