ایمنسٹی سکیم کی ناکامی :پی پی پی نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا

بدھ 16 مارچ 2016 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی دوسری ایمنسٹی سکیم کی ناکامی کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ناکامی کی وجوہات کی وضاحت طلب کی گئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے تاجروں کے ردعمل کے بعد پندرہ دن کے لئے ایمنسٹی سکیم میں مزید توسیع کی ہے اس سکیم سے فائدہ اٹھانے والے تاجروں کی تعداد صرف پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 29 فروری تک توسیع کے باوجود ایسا دیکھنے میں آیا ہے تاجروں نے 51 ارب روپے کی بلیک منی کو قانونی بنایا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے لئے نئی تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی ہے مزید برآں حکومت نے کمپنیوں اور افراد کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں بھی چھ دن کی توسیع دی ہے کیونکہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 925000 تک آگئی ہے جو گزشتہ سال سے 12 ہزار کم ہے ۔

متعلقہ عنوان :