حکومتی عدم توجہ ‘ ملکی برآمدات میں 2 ارب ڈالرکی واضح کمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 12:07

حکومتی عدم توجہ ‘ ملکی برآمدات میں 2 ارب ڈالرکی واضح کمی

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) حکومتی عدم توجہ کے باعث رواں مالی سال8 ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں 2 ارب ڈالرکی واضح کمی ریکارڈ کی گئی برآمدات13 ارب ڈالرتک محدودرہیں۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال8 ماہ کے دوران ملکی تجارتی خسارے میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جولائی سے فروری2016کے دوران ملکی برآمدات 13 فیصد کمی سے 13 ارب87 کروڑ ڈالر تک محدود رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اس دوران برآمدی مالیت 15ارب 98 کروڑ ڈالررہی۔

رواں مالی سال8 ماہ کے دوران ملکی درآمدت ساڑھے چار فیصدسے زائد کمی سے28 ارب 97 کروڑڈالر رہی ،اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی بحران ، ریفنڈ ادائیگی اورحکومت کی عدم توجہ کے باعث ملکی برآمدت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :