ری پبلکن پارٹی کے نسل پرست‘انتہاپسند اور اشتعال انگیزتقریروں کے ذریعے توجہ حاصل کرنے والے ڈونلڈٹرمپ اپنے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت سے گھبرا گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 12:03

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کے نسل پرست‘انتہاپسند اور اشتعال انگیزتقریروں کے ذریعے توجہ حاصل کرنے والے ڈونلڈٹرمپ اپنے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت سے گھبرا گئے ہیں اور انہوں نے اپنے خلاف ہونے والے مظاہروں پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا ہے‘ان کا کہنا ہے کہ وہ مظاہرے کرنے والے شہریوں کے قانونی چارہ جوئی کریں گے،امریکی صدارتی امیدواروں کے انتخاب کی دوڑ میں شامل ریپلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مختلف ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جنوبی کیرولائنا کے بعد فلوریڈا میں بھی مظاہرین نے انتخابی ریلی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے،ٹرمپ نے جلسوں میں مظاہرین کو اکسانے کا الزام میڈیا پر عائد کیا،دوسری جانب ڈیموکریٹ امیدوار پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کیلئے ریلیوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :