کراچی : ایک گھنٹے دوران دستی بمبوں کے دو حملے‘پہلا حملہ مومن آباد تھانہ اور دوسرہائی کورٹ کے جج کے گھرپرہوا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 12:03

کراچی : ایک گھنٹے دوران دستی بمبوں کے دو حملے‘پہلا حملہ مومن آباد تھانہ ..

کراچی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) کراچی میں ایک گھنٹے دوران دستی بمبوں کے دو حملے ہوئے ہیں پہلے حملہ مومن آباد تھانہ پرجبکہ دوسرا حملہ ڈیفنس میں واقع ہائی کورٹ کے جج نظر اکبر کی رہائشگاہ پر ہوا، دونوں حملوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق قائدآباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار اغواکاروں کو گرفتار کرکے بچہ بازیاب کرالیا۔پولیس کے مطابق اغواکاروں نے بچہ چند دن قبل شرافی گوٹھ سے اغوا کیا تھا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔ادھر سفاری پارک کے قریب مظاہرین نے یورسٹی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بلاک کردیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پولیس نے علاقے سے نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا مگر انہیں کسی تھانے منتقل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے اعلی افسران کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔دوسری جانب سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گذشتہ شام رینجرز اور اسپیشل ٹاسک فورس نے ڈیفنس اور گلشن اقبال میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین اغوا کاروں کو بھی گرفتار کیا، اغوائ کاروں نے کاشان نامی لڑکے کو ہفتہ کے روز بخاری کمرشل سے اغوا کیا تھا اور اہلخانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :