شاہد آفریدی کا بیان سیاق سباق سے ہٹ کر لیا گیا‘فواد خان

بدھ 16 مارچ 2016 11:56

شاہد آفریدی کا بیان سیاق سباق سے ہٹ کر لیا گیا‘فواد خان

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) فواد خان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کا بیان سیاق سباق سے ہٹ کر لیا گیا لیکن میں جانتا ہوں کہ شاہد آفریدی کو بھارتی فین کتنا پیار اور محبت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی اداکار فواد خان بھی شاہد آفریدی کی حمایت میں بول پڑے ہیں بھارت میں اپنی نئی آنے والی فلم کی پروموشن کے دوران فواد خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کا بیان سیاق سباق سے ہٹ کر لیا گیا کیونکہ میں نے ان کے ساتھ ایک بار سفر کیا ہے اور میں جانتا ہوں کہ شاہد آفریدی کو بھارتی فین کتنا پیار اور محبت کرتے ہیں جب کہ انہیں یہاں شاندار پذیرائی بھی حاصل ہے۔

فواد خان نے کہا کہ شاہد آفریدی کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم اس بات پر فخر ہے کہ وہ ہمارے ملک کے نمائندہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مقابلے میں ہمیشہ سے جوش اور جذبہ رہا ہے اور دونوں ٹمیوں کے درمیان زبردست مقابلہ بھی ہوتا ہے۔واضح رہے کہ فواد خان آج کل بھارت میں اپنی نئی آنے والی فلم کپور اینڈ سنز کی تشہیر میں مصروف جس میں ان کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :