سٹیون سپیل برگ ”انڈیانا جونز “سیریز کی نئی فلم بنائیں گے،والٹ ڈزنی

بدھ 16 مارچ 2016 11:41

لاس اینجلس۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) ہالی وڈفلم ساز کمپنی والٹ ڈزنی نے اعلان کیا ہے کہ اداکار ہیریسن فورڈ اور فلم ساز و ہدایت کار سٹیون سپیل برگ انڈیانا جونز سیریز کی نئی فلم کی تیاری کر رہے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سیریز کی نئی پانچویں فلم کیتھلین کینیڈی اور فرنک مارشل پروڈیوس کریں گیجو ریلیز کی جائے گی۔

انڈیانا جونز سیریز کی نئی فلم کا تاحال نام تجویز نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سیریز کی یہ فلم تقریباً 11 سال کے وقفے کے بعد نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔والٹ ڈزنی سٹیوڈیوز کے چیئرمین ایلن ہورن کا کہنا ہے انڈیانا جونز سینیما کی تاریخ کی عظیم ترین فلموں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہاکہ ہدایت کاروں، پروڈیوسروں، اداکار اور کردار کا ایسا بہترین کمبینیشن بہت کم دیکھا گیا ہے اور ہم ہیریسن اور سٹیون کی مہم کے آغاز کے حوالے سے اس سے زیادہ پرجوش نہیں ہوسکتے۔واضح رہے کہ انڈیانا جونز سیریز کی چار فلموں نے اب تک باکس آفس پر تقریباً دو ارب ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :