بس میں دھماکا دیسی ساختہ بم سے کیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز

بدھ 16 مارچ 2016 11:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء ) ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید مروت نے کہا ہے کہ پشاور میں سنہری مسجدکے سامنے بس میں ہونے والے دھماکے میں 8 کلوگرام بارودی مودا استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس مجید مروت نے بتایا کہ بس مردان کے علاقے شیرگڑھ سے آرہی تھی، دھماکے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بس میں دھماکا دیسی ساختہ بم سے کیا گیا، جس کے ساتھ ٹائم ڈیوائس بھی منسلک تھی۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس میں زیادہ تر سرکاری ملازمین سفر کرتے تھے تاہم عام لوگ بھی اس میں سوار ہوجاتے تھے اور بس میں سیکورٹی کا کوئی نظام نہیں تھا۔