تمام افرادکوسیکورٹی فراہم کرناممکن نہیں،ڈپٹی کمشنر

بدھ 16 مارچ 2016 11:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء ) ڈپٹی کمشنرریاض محسود نے کہا ہے کہ شہریوں کی سیکورٹی کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم تمام افرادکوسیکورٹی فراہم کرناممکن نہیں۔

(جاری ہے)

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دھماکے کے زیادہ ترمتاثرین سرکاری اہلکارہیں اور بیشتر زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا ۔