ایکواڈور ، فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 19 چھاتہ برداروں سمیت 22افراد ہلاک

بدھ 16 مارچ 2016 11:05

کویٹو ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) ایکواڈور میں ایک فوجی طیارہ ایمزون خطے میں گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 22افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایکواڈور کے صدر رافیل کوریا نے ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے کہ اس حادثے میں کوئی بچ نہیں سکا۔

(جاری ہے)

ہماری نیک خواہشات خاندان والوں اور مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔طیارے میں سوار 19 افراد کا تعلق ایکواڈور کی فوج سے تھا جو پیراشوٹنگ کی مشق کے لیے سفر کر رہے تھے۔اسرائیلی ساختہ اراوا طیارہ مشرقی صوبے پستازا میں گرا۔ ہلاک ہونے والوں میں 19 چھاتہ بردار دو پائلٹ اور ایک مکینک بھی شامل ہیں۔تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :