فرانس کا برکینا فاسو میں اپنی فوج تعینات کرنے کا اعلان

بدھ 16 مارچ 2016 11:05

پیرس ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) فرانس برکینا فاسو میں اپنی فوج تعینات کرے گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ بیرنار کازینیوو نے آئیوری کوسٹ کے دورے کے موقع پرکہا کہ افریقہ کے مغربی حصے میں شدت پسندوں کے کسی نئے حملے سے نمٹنے کے لیے فرانس برکینا فاسو میں اپنی فوج تعینات کرے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو ایک ساحلی تفریحی مقام پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں 4 فرانسیسی شہریوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :