ایکواڈور : فوجی طیارہ ایمزون کے علاقے میں گر کر تباہ‘سوار 22 افراد ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 10:02

ایکواڈور : فوجی طیارہ ایمزون کے علاقے میں گر کر تباہ‘سوار 22 افراد ہلاک

ایکواڈور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں ایک فوجی طیارہ ایمزون خطے میں گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ایکواڈور کے صدر رافیل کوریا نے ٹوئٹر پر پیغام جاری ہے کہ کوئی بچ نہیں سکاہماری نیک خواہشات خاندان والوں اور مسلح افواج کے ساتھ ہیںیہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

طیارے میں سوار 19 افراد کا تعلق ایکواڈور کی فوج سے تھا جو پیراشوٹنگ کی مشق کے لیے سفر کر رہے تھے۔اسرائیلی ساختہ اراوا طیارہ مقامی وقت کے مطابق دن دو بج کر 30 منٹ پر مشرقی صوبے پستازا میں گرا۔تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ہلاک ہونے والوں میں دو پائلٹ اور ایک مکینک بھی شامل ہیں۔وزیر دفاع ریکارڈو پٹینو اور امدادی عملہ جائے حادثہ پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :