نیپال میں سارک ممالک کے سیکریٹری خارجہ کا اجلاس ‘ پاکستان اور بھارتی سیکریٹری ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 16/03/2016 - 10:21:50 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 10:16:31 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 10:16:31 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 10:16:31 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 10:02:45 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 10:02:45 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 10:02:44 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 09:57:29 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 09:26:09 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 09:25:25 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 08:54:09
پچھلی خبریں - مزید خبریں

نیپال میں سارک ممالک کے سیکریٹری خارجہ کا اجلاس ‘ پاکستان اور بھارتی سیکریٹری خارجہ کے درمیان ملاقات

کٹھمنڈو (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء)نیپال میں سارک ممالک کے سیکریٹری خارجہ کا اجلاس ہوا، اس موقع پر پاکستان اور بھارتی سیکریٹری خارجہ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔نیپال کے شہر پوکھران میں ہونےوالے اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان روڈ اور ریل رابطوں، توانائی کے شعبے میں تعاون، غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات، مشترکہ تجارت سمیت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی بھارتی ہم منصب س±بھرا منیم جے شنکر سے ملاقات اجلاس کی سائیڈ لائنز پر عشائیے کے موقع پر ہوئی۔میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج آج نیپال پہنچیں گی اور جمعرات کے روز ان کی پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات متوقع ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جنوری کے وسط میں خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات متوقع تھے لیکن پٹھان کوٹ واقعے کے بعد انہیں مو خر کر دیا گیا۔

16/03/2016 - 10:02:45 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان