دیر سے سونے والے افراد زیادہ موٹے ہوتے ہیں۔ نئی تحقیق

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 مارچ 2016 10:16

دیر سے سونے والے افراد زیادہ موٹے ہوتے ہیں۔ نئی تحقیق

نئی تحقیق کے مطابق دیر سے سونا موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔تحقیق کے مطابق ،آپ کا لائف سٹائل چاہے کسی بھی قسم کا ہو، اگر آپ دیر سے بستر پر جاتے ہٰیں تو آپ موٹے ہوسکتے ہیں۔
فٹنس ٹریکر بنانے والی کمپنی Jawbone نے اپنے لاکھوں صارفین کے ڈیٹا کو مد نظر رکھتے ہوئے نتیجہ نکالا ہے کہ جو افراد رات 11بجے کے بعد سوتے ہیں، وہ زیادہ فاسٹ فوڈ یا الکوحل استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

رات کو دیر سے سونے والے افراد 220 اضافی کیلوریز خرچ کرتے ہیں۔
Jawbone کمپنی اپنے لاکھوںصارفین کے ورزش کرنے ، سونے اور جاگنے کو مانیٹر کرتی ہے، صارفین خود بھی اپنی خوراک کی معلومات فراہم کرتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہےکہ اُن کے ڈیٹا کے مطابق رات کو جلد سونے والے صحت مند خوراک استعمال کرتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے ڈیٹا کے مطابق رات کو دیر سے سونے والے اپنی خوراک میں چکنائی اور شکر زیادہ استعمال کرتےہیں۔