نایاب سمندری مخلوق نے ہر کسی کوحیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 مارچ 2016 00:16

نایاب سمندری مخلوق نے ہر کسی کوحیران کر دیا

چینی مچھیرا ایک حیرت انگیز مچھلی کو پکڑ کر کافی پریشان ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے 20 سالہ کیرئر میں کبھی ایسی مخلوق نہیں دیکھی۔چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر جیانگ مین کے گاؤں ہونگ وی سے تعلق رکھنے والےلیانگ نے ایک مچھلی کی تصویر شیئر کر کے ماہرین سے درخواست کی ہےکہ اسے اس مچھلی کے بارے میں مزید بتایا جائے۔

(جاری ہے)


75 سینٹی میٹر لمبی مچھلی کا جسم سیاہ اور پیٹ سفید ہے۔

اس مچھلی کا لمبا منہ، جس میں چھوٹے مگر تیز دانت ہے، اسے اور بھی خوفناک بناتے ہے۔
لیانگ کو جب تک ماہرین سے اس مچھلی کے بارے میں مزید معلومات نہ ملے وہ اسے کھانا بھی نہیں چاہتا، نہ ہی وہ اسے فروخت کرنا چاہتا ۔ لیانگ کو یہ بھی لگتا ہے یہ مچھلیوں کی کوئی انتہائی نایاب قسم ہو، جس کی فروخت سے اس کے دن پھر جائیں۔