مزدور طبقہ حکومتی پالیسیوں سے سب سے زیاہ متاثر ہورہا ہے،بیروزگاری کی وجہ سے نوجوان ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 15/03/2016 - 22:46:40 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 22:46:40 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 22:44:54 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 22:44:54 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 22:38:46 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 22:38:12 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 22:38:11 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 22:36:16 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 22:28:08 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 22:28:07 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 22:26:55
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

مزدور طبقہ حکومتی پالیسیوں سے سب سے زیاہ متاثر ہورہا ہے،بیروزگاری کی وجہ سے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں،حکومت کو برسراقتدار آئے تین برس گزرچکے ہیں مگر مسائل حل نہیں ہوئے، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدکی وفود سے گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ موجودہ کٹھن دور میں مزدور طبقہ پریشان اور مشکلات کا شکار ہے جبکہ ہمارے حکمران اہم قومی اداروں کی نجکاری کرکے مزدوروں کامعاشی قتل عام کرنے کامنصوبہ بنارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں عوامی وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ غیر ممالک میں بے روزگارمزدوروں کومکمل سوشل سیکیورٹی دی جاتی ہے،بے روزگاری الاؤنس دیا جاتا ہے مگر پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ معاشی بحران کاحل اداروں کی نجکاری کرنے سے نہیں ہوگاضرورت اس امر کی ہے کہ ان اداروں کو بہتربنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں اور ملکی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے اپنی معاشی پالیسیاں تریب دی جائیں۔عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری سودی قرضے لے کر ملکی معاشی صورتحال دن بدن خراب ترہوتی جارہی ہے۔جب تک بیرونی قرضوں سے جان نہیں چھوٹے گی ملکی معیشت بہتر نہیں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15/03/2016 - 22:38:12 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان